ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل سمندر میں پھنسے ماہی گیر سمیت کشتی کوکوسٹل گارڈ اہلکار بچانے میں کامیاب

بھٹکل سمندر میں پھنسے ماہی گیر سمیت کشتی کوکوسٹل گارڈ اہلکار بچانے میں کامیاب

Mon, 21 Dec 2020 20:22:30    S.O. News Service

بھٹکل:21؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) سمندر میں مچھلی شکار کے دوران طوفانی ہواؤں  کی زد میں آکر کشتی الٹنے کی وجہ سے مشکل میں پھنسے ماہی گیر کو  کوسٹل گارڈس کے اہلکار بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ یہ واقعہ بھٹکل میں بحر عرب میں پیش آیا۔

کوسٹل گارڈ ایس پی اُڈپی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 21دسمبر کی صبح یادو منجوموگیر (32) نامی ماہی گیر اپنی ماہی گیر کشتی لےکر مچھلی شکار کے لئے سمندر میں گیاتھا۔ 6بجے کے قریب جب وہ کاکی گوڈا کے قریب مچھلی شکار کررہاتھا تو طوفانی ہواؤوں کی زد میں آنے سے اس کی کشتی پلٹ گئی ۔ ماہی گیر یادو تیرتے ہوئے مدد کے لئے اشارے کرنےلگا۔

 اسی دوران پٹرولنگ کررہے سی ایس پی تھانہ کے انٹرسیپٹر بوٹ کے کیپٹن ملپا مگیگوڈر ، دنیش نائک ، سنجیو نایک ، جناردھن موگیر وغیرہ نے یادو کے مدد والے اشاروں کو پاتے ہی اس کی طرف لپکے اورماہی گیر  یادو موگیر سمیت اس کی کشتی اور مچھلی جال وغیرہ کی بھی حفاظت کرتے ہوئے ساحل پرپہنچانے میں کامیاب ہوئے۔ الویکوڑی بندرگاہ پر لا کر ماہی گیر یادو کو ابتدائی امداد بھی فراہم کی گئی۔ سی ایس پی بھٹکل تھانہ افسران اور عملہ کی اس بروقت کارروائی کی ستائش کرتے ہوئے کوسٹل گارڈ اُڈپی کے ایس پی نے اہلکاروں کو مبارکباد پیش کی۔


Share: